بلٹی اور ٹرپ واؤچر

لوڈنگ سے ادائیگی تک، ہر ٹرپ ایک واؤچر میں۔

منشی والا کاغذی ٹرپ رجسٹر کی جگہ پکا واؤچر دیتا ہے: کئی روٹ، ہر روٹ کا کرایہ، ٹرپ کے خرچے اور ڈرائیور کا ایڈوانس۔ منظور ہونے سے پہلے کھاتے میں کچھ نہیں جاتا۔

  • کئی روٹ، ہر روٹ کا اپنا کرایہ
  • ہر ٹرپ کے خرچے اور ڈرائیور ایڈوانس
  • کھاتے میں جانے سے پہلے منظوری یا کینسل
  • پرنٹ ہونے والا واؤچر، ڈرائیور کو دینے کے لیے تیار

بلٹی جیسے اصل میں چلتی ہے، ویسے ہی بنایا

ایک ٹرپ میں کئی روٹ ہو سکتے ہیں، ہر ایک کی اپنی پارٹی اور اپنا کرایہ۔ منشی والا یہ سیدھا ویسے ہی لکھتا ہے، ہر ٹرپ کو ایک ہی لائن میں ٹھونسے بغیر۔

منظوری سے پہلے کچھ نہیں جاتا

واؤچر منظور ہونے تک کچا رہتا ہے، اور منظور ہونے کے بعد ہی کھاتے پر اثر کرتا ہے۔ واؤچر کینسل کریں تو اس کا ہر اثر خود واپس ہو جاتا ہے۔